سوات(نامہ نگار)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اورتحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے بائی پاس پر نیو جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مسافروں کوفراہم کئے گئے سہولیات کا جائزہ بھی لیافضل حکیم خان نے مسافروں سے کرایہ اور انتظامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جبکہ ٹرانسپورٹرزکو کرایہ کے ضمن میں من مرضی اضافہ پرمتعلقہ افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی اس موقع پر انہوں نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی بیرون شہر منتقلی سے مینگورہ کے بازاروں میں ٹریفک کی صورتحال کافی بہتر بن گئی ہے اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ٹی ایم اے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے چیئرمین ڈیڈیک نے جنرل بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کے کمی کے باعث مسافروں کے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے گاڑیوں کا بندوبست کیا جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کر دیا۔