سوات(مارننگ پوسٹ)عالمی یوم تھیلی سیمیا کے موقع پر سوات میں دو بڑی تقریبات، میجر جنرل خالد سعید کی اہلیہ کی مریضوں کی عیادت، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی عالمی یومِ تھیلی سیمیا منایا گیا، اس موقع پر سنٹرل ہسپتا ل سیدو شریف میں جی او سی آرمی ڈویژن ملا کنڈ میجر جنر ل خا لد سعید کی اہلیہ نے تھیلی سیمیا کے مر یضو ں کی عیا دت کی، ان کے مسا ئل سنے اور ان کے سا تھ وقت گزارا۔ الفجر فاؤنڈیشن رحیم آباد میں بھی عالمی یوم تھیلی سیمیا کے موقع پر مریض بچوں کو مفت خون کے عطیات دیے گئے۔ ایس پی ایس پری پرائمری اور پاکستان پبلک سکول مینگورہ کے طلبہ و طالبات نے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔