سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں رقاصہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں سات مئی کو بنڑ محلے میں خوبرو رقاصہ مینا خان کو قتل کرنے والا مبینہ طورپر اسکا شوہر شوکت کو پولیس نے میڈیاکے سامنے پیش کیا اس موقع پر سٹی ڈی ایس پی ظاہر شاہ نے میڈیا کوبتایاکہ رمضان المبارک کی پہلی روزہ کو شوکت اور اسی کی بیوی مینہ گل کا رقم کے معاملے تنازعہ ہوا جس پر ان دونوں کا جھگڑا ہوا اور شوکت نے پستول کے فائرنگ سے مینہ گل کو قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جس پر ان کو گرفتارکرلیاگیاہے ملزم کے خلاف دفعہ 302کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے ملزم نے اقرار جرم بھی کرلیاہے مزید تفتیش جاری ہے ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی نے کہاکہ واقعہ میاں بیوی کے درمیان ذاتی نوعیت کا ہے جوکہ ان کے درمیان کچھ عرصے سے چل رہاتھا۔ سوات میں امن وامان برقرار ہے اور کسی کی جان کوکوئی خطرہ نہیں تاہم پولیس فنکاروں سمیت سب شہریوں کی مال وجان کی تحفظ کے لئے تیارہیں۔ موجودہ واقعے کا دہشت گردی یا فنکاروں کے خلاف تشدد یازیادتی سے کوئی تعلق نہیں۔