سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں سوات کے مسائل اور انتظامی و سیاسی معاملات سے اگاہ کیا فضل حکیم خان نے وزیر مملکت برائے مواصلات کو چکدرہ تا کالام جی ٹی روڈ پر ترقیاتی کام میں سست روی کی بطور خاص شکایت کی انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی کیلئے چکدرہ تا کالام روڈ جلد سے جلد مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ سوات موٹر وے مکمل ہونے تک جی ٹی روڈ بھی مکمل ہو جائے تو سوات میں سیاحت کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو گا اور سوات کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی اور خوشحالی آئے گی جبکہ ہمیشہ کیلئے یہا ں کے رہائشی باشندگان کو آمدورفت میں آسانی آئے گی مراد سعید نے یقین دلایا کہ سوات میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے ساتھ ساتھ مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جس کیلئے اہم اور ضروری اقدامات کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹورازم کیلئے سوات موٹر وے اور چکدرہ تا کالام روڈ مکمل ہونے کی بہت بڑی اہمیت ہے اس کی تکمیل سے اس جنت نظیر وادی میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کی وزیر اعظم عمران خان کا ضلع سوات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ سوات کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے اس منصوبے سے ہر اس شہری کو چھت کا سایہ میسر ہوسکے گا جس کے پاس اپنا گھر نہ ہو محب اللہ خان اور فضل حکیم خان نے مراد سعید کے ترقیاتی اقدامات اور ادارے کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کے جذبے کو سراہا۔