سوات(مارننگ پوسٹ) سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان بورڈ کے قائمقام چیر مین تعینات،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان کو قائمقام چیر مین بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیا ہے اور آج وہ باقاعدہ اپنے عہدے کا چار ج سنبھال کر کام شروع کرینگے سوات بورڈ کے چیرمین ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر تسبیح اللہ کا دو سالا دورانیہ 18مئی کو مکمل ہوا۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ کے نوٹیفیکیشن پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدوشریف سوات کیلئے بورڈ کے سب سے سینئر آ ّفیسر عمر حسین کنٹرولر امتحانات بورڈ ہٰذا کو چیرمین بورڈ کا عبوری اختیار تفویض کیا۔
سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین بورڈ کے نئے چیر مین تعینات،
