دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں لکڑیاں پکڑتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ راحت کوٹ میں 55 سالہ فضل واحد دریا میں لکڑیاں پکڑ رہا تھا کہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ کالا کوٹ بانڈہ میں 22 سالہ اعجاز بھی لکڑیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش مقامی لوگوں نے نکال لی۔