سوات(مارننگ پوسٹ) معصوم پھول جیسی بچی فرشتہ مہمند کی قتل کیخلاف خوازہ خیلہ میں وکلا ء برداری کا احتجا جی مظا ہر ہ ٗ فرشتہ مہمند کو مقتول زینب کی طرح انصاف دلا نے کا مطالبہ ٗ فرشتہ مہمند بھی پا کستان کی بیٹی ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچا یا جا ئے اگر فرشتہ کو انصاف نہیں ملا تو پو رے خیبر پختون خوا میں وکلا ء برادری سڑکوں پر نکل آئینگے جس کے تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی
تفصیلا ت کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ نے فرشتہ مہمند قتل کیخلا ف احتجا جی مظا ہر ہ کیا جس کے قیا دت تحصیل با ر ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے صدر سید احمد خان ایڈ وکیٹ اور جنرل سیکر ٹری انورزیب خان ایڈوکیٹ نے کی احتجا جی مظا ہر ہ خوازہ خیلہ عدالتوں سے شروع ہو کر بازار سے ہو تے ہوئے پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے سامنے اختتام پزیر ہوا تحصیل بار ایسوسی ایشن وکلا ء نے مختلف بینرز اٹھا ئے ہو ئے تھے جس پر فرشتہ مہمند کو انصاف دلا نے اور پختون بیٹی کے ساتھ نا انصافی کے نعرے درج تھے مظاہر ین نے فرشتہ مہمند قتل پر سخت اظہا ر نا راضگی ظا ہر کی اور کہا کہ فرشتہ مہمند قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے مظاہر ے میں شامل وکلا ء بر داری نے حکومت نے مطالبہ کیا کہ مقتول زینب کی طرح فرشتہ مہمند کو بھی انصاف دلا یا جا ئے مقتول فرشتہ مہمند کو انصاف نہ ملنے کیصورت میں وکلا ء برداری صوبا ئی سطح پر احتجا ج کر نے پر مجبورہو نگے