سوات(مارننگ پوسٹ)بحرین کے علاقہ آئین میں جوان سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق گذشتہ شب بحرین کے علاقہ آئین میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر سدراء دختر محمد رحیم بعمر 13/14سال نے اپنے آپ پر پستول سے فائر کرکے شدید زخمی کردیابعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ سول ہسپتال مدین میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کی حوالہ کی گئی جبکہ بحرین پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی۔