سرحدی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں،,جسٹس گلزار، ہر سرکاری افسر کو ساری گڑبڑ کا معلوم ہوتا ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار بہت وسیع ہے جو متعلقہ افسران کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا، فوجی آ پریشن کے دوران بھی ایک پرچی پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سرحد پار کرتی تھیں، پہلے ایک پیلی گاڑیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اب وہ پیلی گاڑیاں ساری افغانستان چلی گئی ہیں ایک بھی نظر نہیں آتی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ پیلی گاڑیاں نواز شریف حکومت نے جاری کی تھیں، افغانستان میں پیلی گاڑیوں کو نوازی کہا جاتا ہے، ملزم بے گناہ ہے اور اس نے تمام گاڑیوں کی تصدیق کیلئے ایف بی آر کو خطوط بھی لکھے تھے۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار بہت وسیع ہے جو سرکاری افسران کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا,جسٹس گلزار
