سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں سردی پھر لوٹ آیئ،لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کردیا،
بارش کی وجہ سے سردی کی لہر لوٹ آئی ہے۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھا دیا ہے تفصیلات کیمطابق مینگورہ شہر سمیت سیاحتی علاقوں کالام ، ملم جبہ،مدین ،بحرین،میاندم اور گبین جبہ میں گزشتہ دنوں سے جاری بارش نے سردی میں مزید اضافہ کردیا ہے جس سے لوگوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات کاا ستعمال شروع کردیا ہے محکمہ موسمیات کیمطابق بارش کا یہ سلسلہ آئیندہ چند روز تک جاری رہی گا