ماہ رمضان میں اکثر روزے داروں کو پیاس لگنے کی شکایت رہتی ہے، بعض تو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے سحری میں پانی کے کئی کئی گلاس پی لیتے ہیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے۔

تخم ملنگا پیاس سے نمٹںے کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق سحری کے اوقات میں تخم ملنگا کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، جس سے آپ دن بھر ترو تازہ رہتے ہیں اور پیاس نہیں لگتی۔

دودھ میں تخم ملنگا کر پینے سے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیئم اور نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

تخم ملنگا پوٹاشیم اور اومیگا 3 سے بھرپورہونے کے علاوہ عرق النساء کے درد میں بھی آرام دیتا ہے، جب کہ نیند کو بہتر بنانے میں بھی یہ معاون ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تخم ملنگا کا استعمال مختلف اقسام کے کینسر میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔