سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں خادم اوشومٹلتان انجینئر سعید خان کی کوششیں رنگ لے آئیں،مہوڈنڈ جھیل سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،ناظم انجینئر سعید خان نے روڈ کی بندش کے حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات سمیت دیگر حکام سے ملاقات کرکے عوام اور سیاحوں کی مشکلات سے آگا ہ کردیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور گزشتہ روز روڈ پر سے برف کو کئی ماہ بعد ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے،روڈ کی بندش سے نہ صرف مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ سیاحوں کو بھی مہوڈنڈ جھیل تک جانے میں دشواری درپیش تھی،انجینئر سعید خان نے کہاکہ وہ عوام کے خادم ہیں اور عوام کے لئے آئندہ بھی کسی قربانی دے دریغ نہیں کریں گے۔