سوات  (مارننگ پوسٹ)  سوات کے ٹھنڈے سیاحتی مقامات میں عید منانے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔ پشاوراور صوبے کے دیگر علاقوں کے لوگوں نے گرمی سے بچنے کے لئے عید اور عید کی چھٹیاں منانے کے لئے منگل کو سوات کا رُخ کرلیا۔ پشاور، مردان، چارسدہ اور دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ اپنی عید کے پہلے روز سوات آئے اور سوات میں یخ اور پر فضا مقامات کی سیر کی۔ آج بدھ سے عید کی چھٹیوں میں سوات لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا امکان ہے جس کے لئے سوات موٹروے کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ پولیس نے سیکورٹی کی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔