سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی کا مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی ۔ صوبائی قیادت پر حکمران جماعت کیخلاف صوبہ بھر میں مظاہرے کئے گئے ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ ، بریکوٹ ، بٹ خیلہ ، بونیر ، مردان ، پشاور چارسدہ سمیت دیگر علاقوں میں مقامی قیادت نے موجودہ مہنگائی کیخلاف بھر پور مظاہرے کئے گئے ۔مینگورہ شہر کے نشاط چوک  میں احتجاجی مظاہرہ سے اپنے خطاب میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان، ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے، جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، الحاج زاہد خان اور دیگر نےخطاب کیا۔ مقررین نے  کہا کہ موجودہ حکومت کو منتخب کرنے کے بجائے سلیکٹ کرکے لایا گیا ہے، جو حکومت کے الف ب سے ناواقف ہے، اس حکومت نے  عام لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔اج پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اسمان سے باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے