سوات(نامہ نگار)سول ہسپتال کبل لیبر روم میں لیڈی ڈا کٹر کی غفلت کی وجہ سے مریضہ جا بحق، لواحقین کا ہسپتال کے اندر شدید احتجاج، حکومتی وقت اور حکام با لا سے انصا ف کا مطالبہ، کبل پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کر کے انکوائری شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سول ہسپتال کبل میں ڈیلیوری کیس کی مریضہ مسما ۃ (ز) دختر علی محمد زوجہ فضل اکبر سکنہ منجہ تو تا نو بانڈئی لیڈی ڈاکٹر کی لا پرواہی کی وجہ سے جا بحق ہو گئی لواحقین کا شف، صدیق اور علی اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم سا ڑھے 6بجے پہنچے تو عملے نے ٹال مٹول سے کام لیا اور اپنے مقررہ وقت سے 30منٹ پہلے مو جو د لیڈی ڈاکٹر ڈیو ٹی سے غا ئب ہو کر چلئی گئی ہم انتظار کر تے رہے اس دوران ہمیں کہا گیا کہ مریضہ کو سید وشریف ہسپتال ریفر کیا جائے ہم ایمبولینس کے چکر میں تھے کہ مریضہ جا بحق ہو گئی تھی لو ا حقین نے موجود ہ حکومت اور حکام با لا سے مطالبہ کیا ہے کہ کبل ہسپتال لیبرروم عملے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کر کے انصا ف دیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ادھر کبل پولیس نے واقعے کی رپورٹ عبد الکبیر ولد فضل رحیم کی مدعیت میں درج کر تے ہوئے انکوائری شرو ع کر دی یا د رہے کہ کبل ہسپتال کے متعلق ریفر ٹو سیدوشریف کے بعد بہت مشہور ہے۔
سول ہسپتال کبل میں لیڈی ڈا کٹر کی غفلت کی وجہ سے مریضہ جا بحق
