مینگورہ()سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ اپنے حق کیلئے آوازاٹھانا اوراحتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر مقام افسوس ہے کہ چند دن قبل سوات میں ضلعی نائب ناظم عبدالجبارخان،تحصیل ناظم اکرام خان اور سابق صوبائی وزیر محمدایوب خان اشاڑے نے عوامی احتجاج میں حصہ لیا تو ان سے سیکیورٹی واپس لی گئی اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اور وزیر اعلیٰ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے سمیت احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا چاہئے تھا مگر اس کے برعکس مذکورہ تینوں افراد کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے سیکیورٹی لی گئی جو ایک غیر قانونی،غیر سیاسی،غیر روائتی اور غیر جمہوری عمل ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کی توقع تھی کہ موجودہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل جبکہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے مگر آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان سے وابستہ عوامی توقعات اور امیدیں دم توڑ رہی ہیں جس کے سبب عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عبدالجبارخان،اکرام خان اور ایوب خان کو سیکیورٹی واپس کرے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر ان میں اپنا کھویا ہوا اعتمادبحال کرے۔
اپنے حق کیلئے آوازاٹھانا اوراحتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے.فضل رحمان نونو
