سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا بجٹ کل 18جون کو پیش کیا جائے گا ۔ عوام دوست بجٹ کا محور عام آدمی کی زندگی میں بہتری ، خوشحالی اور ریلیف دینا ہے ۔قبائلی اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ معاشی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔
ملکی تاریخ میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا بجٹ کل 18 جون کوپیش کیا جائے گا،محمود خان
