سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوات میں فرسٹ ائر داخلوں کے لئے طلبہ کو ہنگامی بنیادوں پر گرلز بوائز کالج اور منگورہ میں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری میں اپ گریڈ کرکے طلبہ کے مستقبل میں آنے والے مشکلات پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیا جائے جہانزیب کالج کے عمارت کے زیر تعمیر ہونے کے وجہ سے کئی سال داخلوں میں کئی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ سال جہانزیب کالج میں عمارت نہ ہونے کے باوجود پری میڈیکل میں 497اور پری انجنئیرنگ میں 253آرٹس میں 196کل 946سے زائد طلبہ کو داخلہ ملا ڈگری کالج منگورہ میں 500جبکہ منگورہ کے دیگر تین سے زائد ہائر سیکنڈری سکولوں میں تقریبا ایک ہزار کے قریب طلبہ کو داخلہ ملا امسال میٹرک امتحان میں 75ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے جماعت نہم ودہم میں حصہ لیا جون کے آخری ہفتے کے آوائل میں نتائج کے اعلان متوقع ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاس ہونے کے توقع کے بعد فرسٹ ائر میں داخلوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا ایم این اے سلیم الرحمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کا چھ ماہ پہلے نیو اڈابائی پاس کے تقریب میں بھی ان مشکلات کا ذکر کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر رزلٹ آنے سے پہلے مزید بوائز گرلز کالجز اور ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری بنائے جائے تاہم طلبہ مستقبل کو محفوظ اور خواندگی میں اضافہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائے سلیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں نوجوانوں کے مستقبل کا احساس ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس حوالے سے جہانزیب کالج کا دورہ بھی کیا اور فرسٹ ائر میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلے دینے کے لئے فوری اقدامات کا جائزہ لیا موجودہ حکومت تعلیم کے عام کرنے کے لئے ریفارمز کرکے ملک کے ترقی پر یقین رکھتی ہیں سوات اور خصوصا منگورہ کے طلبہ کو داخلوں کے لئے بہترین مواقع فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز آٹھاتے رہیں گے