خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے نسوار کو منشیات قرار دے دیااور ایوان میں نسوار کے الفاظ استعمال کرنے کو کارروائی سے حذف کر دیا جبکہ ارکان کو ایوان میں نسوار کا لفظ استعمال کرنے سے بھی منع کر دیاگزشتہ روزاسمبلی اجلاس کے دو ران(ن) لیگ کے سرداراورنگزیب نلوٹھانے تقریرکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے نسوار پربھی ٹیکس لگادیاہے تو اس موقع پر اسمبلی کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرمحمودجان نے کہاکہ نسوار منشیات کے زمرے میں آتی ہے اس لئے لفظ نسوار کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کیاجائے کیونکہ اسمبلی میں منشیات کے ناموں کا استعمال نہیں کیاجاسکتا
نسوار کوڈپٹی سپیکر نے منشیات قرار دے دیا
