سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے محلہ لندیکس بنگلہ دیش کے لوگوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ3کلومیٹرسوئی گیس نئے پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کاکام ایک دو دن میں شروع ہوجائے گاجس سے لوپریشرکا مسئلہ مستقل طورپر ختم ہوجائے گاوہ ڈیڈیک آفس سیدو میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس موقع پرسوئی گیس انچارج میرویس،ڈسٹرکٹ کونسلرفضل ربی راجہ اور دیگرمتعلقہ حکام موجود تھے فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3کلومیٹرپائپ بچھانے کے ساتھ ساتھ پرانے پائب لائن میں جو جگہیں لیک ہیں یا خراب ہے اس کی بھی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے ہمیں اتحاد واتفاق سے اپنے مسائل حل کرنا ہے تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں جن کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام تسلی رکھیں اب کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے واضح کیا کہ حلقہ پی کے 5کے ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔
محلہ لنڈیکس بنگلہ دیش میں چند دن میں گیس لوپریشرکا مسئلہ اب مستقل طورپر ختم ہوجائے گا،فضل حکیم
