وات (مارننگ پوسٹ) سوات بورڈ کے کنٹرولر کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کا اعلان 28 جون 2019ء بروز جمعہ کو ہوگا۔ ٹاپ 3پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی اسی روز صبح 9:00 بجے محمود خان آڈیٹوریم سوات بورڈ میں کیا جائے گا۔ گزٹ کی کاپیاں سوات بورڈ کے دفتر واقع مرغزار روڈ کو کڑی سے بعوض3000 روپے 28 جون 2019ء دوپہر 2:00 بجے دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ ضلع بونیر میں گزٹ کی کاپیاں اسی دن گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول ڈگر سے اور ضلع شانگلہ میں گزٹ کی کاپیاں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول الپورئی شانگلہ سے حاصل کی جاسکیں گی۔ پرائیویٹ طلبہ و طالبات اپنی ڈی ایم سی مع پرویژنل سرٹیفکیٹ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز سے حاصل کرسکیں گے۔
سوات میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 28 جون 2019ء بروز جمعہ کو ہوگا
