سوات  (مارننگ پوسٹ)   ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مردانہ سوات نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی تقرری میں معذور افراد کے لیے دو فیصد کوٹہ مختص ہے۔ معذور کو ٹہ میں جن امیدواروں نے ایس ایس ٹی B-16، سی ٹیB-15، ڈی ایمB-15 اور پی ایس ٹی B-12کے لیے این ٹی ایس 2019ء پاس کیا ہوا ہے۔ ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 4 جولائی 2019ء کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 مینگورہ بنڑ میں صبح 9 بجے انٹر ویو کے لیے حاضر ہو جائیں اور اپنے ساتھ کا غذات اوریجنل مع معذوری سرٹیفکیٹ اور ایک سیٹ فوٹو کاپیاں ضرور لائیں۔ اگر کوئی امیدوار انٹرویو کے لیے حاضر نہیں ہوا،تو وہ اپنی غیر حاضری کا خود ذمہ دار ہوگا۔ بعد میں میرٹ لسٹ بننے کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔