سوات( مارننگ پوسٹ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے پانی کے شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس پرشہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔بجلی سے چلنے والےکاروبارزندگی بری طرح متاثر ،پانی کی کمی، تاجر برادری کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا واپڈا کا پورانظام ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہوئے یکسر بیٹھ چکا ہے اور دن رات کی تمیز کیئے بغیر طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے عوام کوگزشتہ سال کا دور حکومت یاد کرادیا گیا ہےمینگورہ شہر اور نزدیکی مقامات میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سےتمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ بجلی عدم دستیابی کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ سارادن اور ساری رات بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سوات کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مساجد اور گھروں میں پینے کا پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے نمازیوں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا۔ ۔شہریوں کا گرمی،مچھروں سے بر۱ حال ہے۔طلباء و طالبات کو ۱پنے ۱متحانات کی تیاری سلسلہ میں بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔نمازی وضو ۱ورجانور ،شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں۔ غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے۔
مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع، پانی کے شدید قلت













