سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اپوزیشن لیڈرتحصیل کونسل بابوزئی شاہد علی اورتحصیل کونسلر محمد اقبال کاکاجی سے حلقہ پی کے5میں سیاسی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر حلقہ پی کے 5میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ عوامی مفاد کیلئے ضروری فیصلے بھی کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات میں جھوٹ،منافقت اورجعل سازی کی سیاست کا دورختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل حالات سے جلد نکال لینگے پاکستان اب آگے بڑھنے کی راہ پر آگیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے دفاتر اور گھروں کے دروازے ہمیشہ کھلے رہینگے ہم نے امیر اور غریب دونوں کے لئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے پہلے خیبر پختونخوا کے اندر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا اور اب پورے ملک میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جال بچھایا جا چکاہے ترقیاتی کاموں میں تیز رفتاری اور ان سکیموں کو مقررہ وقت تک مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرناہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
چیئرمین ڈیڈیک کا سوات میں ترقیاتی سکیموں پر تبادلہ خیال
