سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے جس کی عوامی سطح پر ستائش اور پذیرائی ہونی چاہئے جارگو آبشارکیلئے سڑک کی منظوری اور اس پر کام کے آغاز سے وہاں سیاحت کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار سوات کے سینئر صحافی اور ہائیکنگ وٹریکنگ کے ماہر امجد علی سہاب نے پختونخوا ریڈیوکے پروگرام ”د سوات رنگونہ“ میں سیاحت کے فروغ پر مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح سوات کی سیر کرنے اور اسکی بے پناہ خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈیڑھ سو سے زائد چھوٹی بڑی جھیلیں اور آبشار ہیں جن کی خوبصورتی انسان کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے ہم نے 25 جھیلوں پر تحقیقی کام کیا ہے ہم نے ان کی ڈاکومنٹریز بناکر لوگوں کو اس بارے آگاہ کیا ہے اور اب سیاح بھی وہاں جاتے ہیں اگر حکومت ان کیلئے راستوں اور سڑکوں پرکام کرے تو وہاں جانا مزید آسان ہوگا انہوں نے کہا کہ ان جھیلوں تک پیدل جانا پڑتا ہے اور رات اکثر جنگل یا جھیل کنارے ٹینٹ میں گزارنی پڑتی ہے لہٰذا اگر کوئی جانا چاہے تو ضروری سامان اور خوراک کے ساتھ ٹینٹ لینا نہ بھولیں کیونکہ دو رپہاڑوں میں کوئی گھر یا انسان آپ کو نہیں ملے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنے سفر اور گھومنے کے باوجود ہم نے کسی بھی جنگلی جانور کا خطرہ نہیں دیکھا البتہ جنگلوں میں جانور پائے جاتے ہیں تو سفر میں احتیاط کیا کریں۔
صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے،امجد علی سہاب
