سوات(مارننگ پوسٹ) ملم جبہ میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار دو افراد جاں بحق چار زخمی سوات کے سیاحتی علاقے ملم جبہ سے واپسی پر دیر سے تعلق رکھنی والی گاڑی سیر کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے دو افراد جن میں محمد رسول اور تیرہ سالہ لڑکی ثناء جاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود دیگرچارافراد زخمی ہوئے مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے متاثرین کو نواز شریف کڈنی اسپتال منتقل کردیا۔