مینگورہ:سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں جس سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی تعمیر شروع کی تھی، میئر منتخب ہونے کے بعد وہ اس ہسپتال کو اپنے وِژن کے مطابق بنائیں گے۔ اس ہسپتال میں ڈاکٹر مسیحا بن کر مریضوں کا علاج معالجہ اور باقی عملہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاو کریں گے۔ گوگدرہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کو جدید آلات و سہولیات سے آراستہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ہسپتال میں جو جدید ایم آر آئی مشین لگائی تھی جوکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے اب خراب پڑی ہے۔ ہم اس سے بھی جدید مشینیں نصب کریں گے، تاکہ مجھ سمیت عام آدمی بھی اس سے مستفید ہو سکے۔