سوات(مارننگ پوسٹ)ایچ سی سی سیل توڑنے کی پاداش میں حبیبہ میڈیکل سینٹر مکمل طور سیل،سخت ترین قانونی کاروائی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن سوات زون ٹیم نے خیبر پختون خواہ میڈیکل ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 اور اس کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پرحبیبہ میڈیکل سینٹر کالج کالونی سیدوشریف کی کلینکل لیبارٹری کو سیل کیا تھا جسے ڈی سیل کرنے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی بجائے سینٹر ہذا انتظامیہ خود سری و سینہ زوری کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے کلینکل لیبارٹری کا سیل خود توڑ کر کام شروع کیا جس کی اطلاع ملنے پر خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن سوات زون کے انچارج افضال عابد انسپکٹرفیض علی خان کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور سیل توڑنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے متعلقہ عملے سے باز پرس کے بعد ہسپتال عملے کو باہر نکال کر حبیبہ میڈیکل سینٹر مکمل طور سیل کر دیا ہے۔خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن سوات زون کے انچارج افضال عابد نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایچ سی سی سیل توڑ نا سنگین جرم ہے انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایچ سی سی ہیڈ کواٹر پشاور بھیجی جائے گی اور حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں حبیبہ میڈیکل سینٹر کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پرحبیبہ میڈیکل سینٹر مکمل طور سیل
