خیبر پختونخوا کے تمام تدریسی اور ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتالوں میں چلڈرن آئی سی یوز کے قیام کے2ارب روپے لاگت کے منصوبے کیلئے تمام اضلاع کے ہسپتالوں اور ضلعی صحت افسران کو10اگست تک پی سی ون بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق بچوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز اور سہولیات کی کمی کی نشاندہی اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات پر کنٹرول کیلئے ٹائپ اے یعنی تدریسی ہسپتالوں اور ٹائپ بی یعنی ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ ز کے قیام کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبہ شامل کیا گیاہے2ارب روپے لاگت سے تکمیل ہونیوالے منصوبے کیلئے رواں برس10ملین یعنی ایک کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے اس مقصد کیلئے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو پی سی ون جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی تھی جس کی روشنی میں ڈی جی آفس سے تدریسی اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو گزشتہ روز مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں انہیں اپنے ماتحت ہسپتالوں میں منصوبے کیلئے پی سی ون 10اگست تک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانیکا ٹاسک دیا گیا ہے۔