سوات(مارننگ پوسٹ)پہاڑی مقام لابٹ،اشاڑے پٹے،بالیگرام،کنڈواوردیگر علاقوں میں پانی کا تنازعہ،اہل علاقہ نے حکام سے مداخلت کا مطالبہ کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز کوکارئی کے بالائی علاقوں غوریجوپٹے،بنج پٹے،گندہ کس،،اشاڑے،شانگلو،کڈونو،ساما اوردیگر علاقوں کے عمائدین نے باروزخان کی قیادت میں کوکارئی کی سماجی شخصیت فدااللہ خان سے ان کے حجرے میں ملاقات کی،شرکاء کا کہناتھاکہ ٹوسپین کے چند بااثر افراد پانی پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو اس سے قبل کئی لائنیں اپنے علاقے تک لے جاچکے ہیں اوراب پانی کی رہی سہی سہولت بھی چھیننے کے درپے ہیں اگر یہ لوگ اپنے عزائم میں کامیاب ہوگئے تو ہمارے کھیت اوردیگر زرعی اراضی پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر ہوجائے گی،اس موقع پر فدااللہ خان نے وفدکواپنی طرف سے بھرپور تعاؤن کا یقین دلا یا اورکہاکہ وہ مسئلہ حل کرانے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے اس بارے میں پہلے ہی سے متعلقہ تھانے میں درخواست دی گئی ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،وفدمیں طالع زر،کاکی،بخت مین،اعتبار گل،محمد شیرین،ظفراوردیگر شامل تھے جن کا کہناتھا کہ یہاں پر قدرتی چشموں کے پانی سے وہ اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں مگر بااثر افراد ان سے یہ سہولت چھینناچاہتے ہیں لہٰذہ اعلیٰ حکام مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔