سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے کھڑی ہے قوم نے مل کرکرپٹ،چوراورلٹیروں کوشکست دے کرعمران خان پراعتمادکرکے پاکستان تحریک انصاف کو کامیات بنایا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو پزیرائی مل رہی ہے وہ شگئی سیدوشریف میں پی ٹی آئی ورکرزاورعلاقہ عمائدین جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے تقریب میں پی ٹی آئی ورکرز،ضلعی وتحصیل کونسلرز،ناظمین اور بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر اہل علاقہ نے ایم این اے سلیم الرحمن کواپنی بنیادی مسائل سے بھی اگاہ کیا جبکہ سلیم الرحمن نے ان کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی سلیم الرحمن نے کہا کہ این اے 3کے عوام نے مجھ پراور عمران خان پر اعتماد کرکے بڑی مینڈیٹ سے کامیاب بنایا ہے جس کا بہت شکرگزار ہوں انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فنڈز ریلیز ہوتے ہی این اے 3میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیاجائے گاچاہے وہ بجلی کے مد میں ہو یا سوئی گیس فراہمی ایک ایک گھر تک تمام بنیادی سہولیات پہنچاینگے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت خاطرخواہ اقدامات اٹھا رہی ہیں ہماری کوشش ہیں کہ این اے 3کے ہر علاقہ اور ہر گلی تک سوئی پہنچائے انہوں نے یقین دلایا کہ شگئی،چیل شگئی،اخون بابا اور دیگر علاقوں میں سروے کے مطابق سوئی گیس فراہم کیا جائے گا اگر کوئی جگہ بغیر سروے کی رہ بھی گیا ہوتو پھر سے سروے کرکے وہاں کے لوگوں تک اور پورے حلقہ این اے 3تک سوئی گیس فراہم کرکے ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا بنیادی حق دلانا ہماری اولین زمہ داری ہے عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں مساجد کیلئے سولرسسٹم لگایا جارہا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے پاکستان کے تاریخ میں آج تک کسی بھی حکومت نے مساجد کیلئے ایسے اقدام نہیں کئے ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پائیدار ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کررہے ہیں قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پوراکرینگے۔