سوات(مارننگ پوسٹ) مالم جبہ سڑک پر موٹر کار گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی،زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق سوات کے حسین وادی مالم جبہ کے علاقہ ڈوپ میں موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ہے حادثے میں ایک شخص برکت ولد سکنہ عبداللہ جان سکنہ اشاڑی جاں بحق جبکہ ایک گل شیر ولد رحمانی سکنہ کو ہ مالم جبہ زخمی ہو گئے ہیں مقامی افراد اور پولیس نے امداد کارروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو نکال کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے موٹر کار مینگورہ سے مالم جبہ جا رہا تھا۔
مالم جبہ ، موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
