سوات سے تعلق رکھنی والی ہونہار طالبہ نے جاپان میں عالمی مضمون نویسی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سے تعلق رکھنی والی بی ایس کی ہونہار طالبہ نے جاپان میں منعقدہ عالمی مضمون نویسی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، تفصیلات کے مطابق سوات قمبر سے تعلق رکھنے والی بی ایس کی طالبہ نے جاپان میں عالمی مقابلہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیش حاصل کی مقابلے میں دنیابھر کے ایک سوباسٹھ سے ممالک میں سے مختلف تعلمی اداروں سے ایکس ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا پہلی پوزیشن فلفائین ، دوسری پوزیشن کنیڈا اور تیسری پوزیشن پاکستان کی سوات سے تعلق رکھنی والی طالبہ نے حاصل کی ۔ اس موقع پر صنم بخاری نے کہاکہ ان کاموضوع پختونخواہ میں لڑکیوں کی اہمیت پر تھا جس پر ان کے اساتذہ اور والدین نے ان کے ساتھ خصوصی تعاون کیا انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے لڑکیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہیں مگران کو مواقع بہت کم فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ بچیوں کے تعلیم کے لئے حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیں کیوں کہ وہ خود پیچیس کلومیٹر دور مٹہ ڈگری کالج میں تعلیم حاصل کررہی ہے ۔ اس کامیابی پر صنم بخاری کے والد جابر بخاری نے کہاکہ ان کو اپنی بیٹی کے کامیابی پر فخر ہے کہ انہوں نے نہ صرف خاندان کا بلکہ خیبر پختون خوا اور پورے پاکستان کا نام روشن کیاانہوں نے کہاکہ وہ انتہائی غریبی میں بھی اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دے رہی ہے کیوں کہ ہمارے بچوں کواس وقت تعلیم کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔