وات(مارننگ پوسٹ)سیدو شریف ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر خالد محمود، ڈا کٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال کے بھر تیوں میں سوات کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہاں صوبے کے دیگر اضلا ع پشاور،مردان چارسدہ بنوں اوردیگر اضلاع کے نوجوانوں کو ترجیح دی گئی ہیں جو سوات کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوات کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان نوکریوں کیلئے در درکے ٹھوکرے کھا رہے ہیں اور یہاں غیر علاقائی لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے سیدوشریف ہسپتال میں بھرتیوں میں میرٹ کو پاؤں تلے روند گیا ہے۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے سیدو شریف ہستال میں خلاف قانون بھرتیوں کے انکوائری کی جائے اور قانون کے مطابق سوات کے نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق بھرتی کیا جائے۔
سیدو شریف ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،ڈاکٹر خالد محمود
