سوات علاقہ بریکوٹ میں وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں تقسیم کی  جانے والی رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کا انکشاف کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ بریکوٹ میں کچھ ریٹیلرز غریب مستحق سادہ لوح خواتین کو لوٹنے میں مصروف ہے جو خواتین کو ورغلاکر بائیو میٹرک یا اور مسئلے دیکھا کر ان سے رشوت لیتے ہیں عوام حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ  مستحقین ریٹیلرز سے 12 ہزار روپے پورے وصول کریں، اگر کوئی ریٹیلر کٹوتی کرے تو فوری موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ یا پولیس کو اطلاع دیں، یا فورا اس نمبر پر رابطہ کریں 09469240350 ، مستحقین کا حق مارنے  والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔