سوات(مارننگ پوسٹ)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج، سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں بوائز کیمپس ہائی سیکشن کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات2018-19 ء کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی نے گزشتہ سال کی کاکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں پوزیشنز حاصل کیئے اور ادارے کیلئے نام کمایا۔ اس موقع پرطلبہ کو بہترین کارکردگی پرانعامات اور کیش ایوارڈز دئے گئے، بچّوں نے، ٹیبلو، ملّی نغمہ اور روایتی پشتواتھنڑ پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔اس تقریب میں سٹاف ممبرزمیں عمرہ کے لئے لکی ڈرا کے ذریعے قرع اندازی کی گئی جس میں ادرے کے خوش نصیب فضل غفاراورگلزارخان کے عمرے کے ٹکٹ کے لئے نام نکل ائے۔
خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج، سوات کی سالانہ پر وقار اور رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات
