سوات (مارننگ پوسٹ)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، مودی سرکار کو ان کے زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،گائے کاپیشاب پینے والے گائے کادودھ پینے والوں کا کیامقابلہ کرینگے، کشمیریوں کیساتھ ہیں، اور کشمیر کے حوالے سے پوری قوم ایک ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے جدوجہد کرنیوالے کشمریوں کی قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے، بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر قیامت برپاکررکھاہے، مسلسل کرفیو نے کشمیر کو قیدخانے میں تبدیل کررکھاہے، لیکن بزدل مودی سرکار اور ان کی حواریوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور پاک فوج اور پاکستان کے عوام مادروطن اور کشمیریوں کیلئے آخری حد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کاشہہ رگ ہے، اور کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت ہوکر رہے گا، مودی سرکار کو ماضی کی طرح عبرتناک سبق سکھانے کا وقت آگیاہے۔ انشاء اللہ مادر وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔