سوات(مارننگ پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد کا کبل با زار میں جا ری سست روئی کا شکار بیو ٹی فیکیشن کام کا معائینہ ، کام کو غیر معیا ری اور غیر تسلی بخش قرار دیا ڈی سی سوات کو رپورٹ دینے کا فیصلہ عوامی حلقوں اور تا جر برادری نے کام کی رفتارکو تیز کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے تا لا ب کی شکل میں پانی کو ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریوں کا خطرہ محسوس کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل کے بازار میں جا ری بیو ٹی فیکیشن منصوبے کا اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد نے تفصیلی جائزہ لیا اور کام پر نا راضگی کا اظہار کر تے ہوئے غیر تسلی بخش قرار دیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کو تفصیلی رپورٹ پیش کر ونگا ادھر عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے کام کو غیر معیا ری سست روئی اور گرمی موسم میں ڈینگی وائرس کا خطرہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جا ری کام کو معیا ری بنانے سمیت جلد مکمل کیا جائے۔