سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے ٹریفک وارڈن میں اضافہ اور شفٹوں میں تقسیم کردیا ہے ،جبکہ امن و امان کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کیلئے منظم ٹیم کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک نظام کو مذید بہتر بنانے اور بے ہنگم رش کو کنڑول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور 116 ٹریفک اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا کر تین سو کردیا گیا ہے جبکہ شہر کو زون میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کو شفٹوں میں کردیا ہے اور سات گھنٹے کی شفٹ مقرر کردی ہے جس سے ایک طرف جوان اچھے طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہے تو دوسری طرف ٹریفک نظام میں کافی بہتری ائی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگیٹیڈ اپریشن جاری ہے جس کے لئے ایک منظم خفیہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور وہ احسن طریقے سے اپنی کاروائیاں کر رہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیابیاں ملی ہے اور علاقے میں مکمل امن و امان بحال ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزاکا عمل جاری ہے اور ڈیوٹی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جارہی ہے جبکہ اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو انعامات سے نوازا جا رہا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران جن اہلکاروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے لسٹیں تیار کی جارہی ہے جنکو ائی جی کے پی کے انعامات دینگے ۔
سوات ضلع بھر میں بے ہنگم رش کو کنڑول کرنے کیلئے 116 ٹریفک اہلکاروں کی تعداد کو بڑھا کر تین سو کردیا گیا
