سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ کے مکینوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف واپڈا ہاوس سیدو شریف میں احتجاجی مظاہرہ کیا، سیکنڑوں کے تعداد میں مظاہرین امانکوٹ سے جلوس کی شکل میں واپڈا ہاوس سیدو شریف پہنچے اور وہاں پر واپڈا حکام سے ملاقات کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں ہزاروں روپے فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر غریب عوام کے جیبوں پر ڈھاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین رستم خان امانکوٹ وارڈ 1 اور دیگر نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، دو ہزار سے لے کر چھ ہزار تک اضافی ٹیکس سراسر نا انصافی اور ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ کے خلاف ابھی تک کسی بھی منتخب نمائندے نے آواز نہیں اٹھائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جس طرح تاجر برادری کو بلوں میں ٹیکس معاف کیا گیا ہے اسی طرح عام آدمی کو بھی ٹیکس معاف ہونا چاہیں اگر ٹیکسوں کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو اگلا لائحہ عمل ہمارا بہت سخت ہوگا جس کی زمہ دار حکومت ہوگی
سوات، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے،رستم خان
