سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں عطائیت کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی ایک اور کامیاب کاروائی،ہزارہ اور گل جبہ کبل میں پانچ غیر قانونی ہیلتھ کلینکس و کلینکل لیبارٹری سیل، متعدد نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے سوات میں عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ تیزی سے جاری ہے گذشتہ روز KP-HCC کے انسپکٹر فیض علی خان اور انسپکٹر محمد افضال عابد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات پرہزارہ اور گل جبہ کبل میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائینہ کیا۔ معائینے کے دوران ایل ایچ وی مس فرزانہ سلطانہ کے لیبر روم، داود کی کلینکل لیبارٹری، ایل ایچ وی مس مریم کے جنرل پریکٹس و الٹراساونڈ کلینک،عثمان علی ہیلتھ ٹیکنیشن کلینک، عرفان میڈیکل ٹیکنیشن کے کلینک کو سیل کیا گیا،مذکورہ بالاتمام نجی صحت مراکز میں نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے اور مریضوں کو انجکشن لگاتے ہوئے پایا گیاجبکہ یہاں کلینکل لیبارٹری بھی غیر متعلقہ اور غیر تربیت یافتہ افراد چلارہے تھے۔اس موقع پر خالد ڈینٹل کلینک، حرم کلینکل لیبارٹری، ڈاکٹر شاہد ایکسرے و کلینکل لیبارٹری،اقراء زرچہ بچہ سینٹراورملکیت زرچہ بچہ سینٹر کو رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، اس دورے میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر کئے گئے چار شکایات کو حل کیا گیا اور 9 نجی صحت مراکز کو معمول کے مطابق وزٹ کیاگیا۔عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کو سہراتے ہوئے آخری عطائی کی گرفت تک آپریشن کلین اپ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوات میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی ایک اور کامیاب کاروائی،پانچ غیر قانونی ہیلتھ کلینکس سیل
