سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی 45ہزار آبادی پر مشتمل وادی اتروڑ 5فٹ برف باری میں ڈھک گئی،وادی کے مختلف علاقوں گال،گبرل،گجر گبرا ل،شاہین آباد سمیت متعدد دیہات کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،کالام سے آگے27کلومیٹر روڈ کی بحالی کے لئے تاحال بحالی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے،یونین کونسل اتروڑ کے سابق ناظم ملک دلدارحسین نے حکومت سے علاقے میں ایمرجنسی بنیادوں پر بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا،ملک دلدار حسین اورسلیم خان اتروڑوی نے میڈیا کو بتایا کہ وادی اتروڑ اور ملحقہ علاقوں میں 5سے ذیادہ برفباری ہوئی ہے اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکررہ گیا ہے،لوگ گھروں تک محدودہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے لیکن علاقے میں طبی سہولیات میسرنہیں لوگ اپنے مریضوں اور خاص کر زچگی کے دوران خواتین کو چارپائیوں میں لاد کر لے جانے پر مجبور ہیں انہو ں نے کہاکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود علاقے میں بحالی اور روڈکی صفائی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر حکام سے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کالام وادی اتروڑ 5فٹ برف باری میں ڈھک گئی، ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع
