سوات   :  سوات میں مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد محکمہ صحت کے ساتھ رجسٹرڈ جاں بحق افراد کی تعداد 96 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2693 ہوگئی۔ مزید 8 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد2005 ہوگئی۔ اس وقت وائرس سے متاثر ہ 592 افراد ہسپتال اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں۔