سوات(مارننگ پوسٹ)پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بعض پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات تفصیل سے سنی گئیں جن میں کئی پر فیصلے صادر کئے گئے جبکہ سماعت کے دوران بعض شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کیا گیا درایں اثناء سوات امن جرگہ کے چیئرمین ارشد خان اور ممبر ڈی آر سی حاجی رسول خان نے سیفٹی کمیشن سوات کے دفتر کا دورہ کیا اور سیفٹی کمیشن کی سماعت میں بھی شریک ہوئے دونوں رہنماؤں نے سیفٹی کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس،پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات تفصیل سے سنی گئیں
