سوات(مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی سوات نے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورہ سوات کیلئے حکمت عملی وضع کر دی، تمام تحصیلوں میں ناراض ساتھیوں کو منانے کے ساتھ کارنرز میٹنگز منعقد کرنے کا فیصلہ، صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورہ سوات کے حوالے سے بھی کارکنوں کو ٹاسک دیدیا گیا، ایمل ولی خان ستمبر میں سوات کا دورہ کریں گے، ضلعی کابینہ اجلاس میں دورے کے حوالے سے کابینہ ممبران کو اعتماد میں لیا گیا، تحصیلوں کے سطح پر کارنر میٹنگز منعقد کرانے کا فیصلہ، اس سلسلے میں گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی دفتر مینگورہ میں زیر صدارت صدر ایوب خان منعقد ہوا جس میں (ر) بریگیڈئر سلیم خان، عبدالجبار خان، مرکزی رہنما واجد علی خان،جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، ضلعی ترجمان عبدالصبور خان، سابق اُمیدوار پی کے 4 عاصم خان، این وائی او کے صدر حیدر علی شاہ، خورشید خان، صلاح الدین خان، نواب عالم خان، شوکت خان، ذہین خان اور دیگر شریک ہوئے اجلاس میں ضلعی صدر ایوب خان اور جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورہ سوات کے حوالے سے کارکنوں کو ٹاسک دیا اور تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کو ذمہ داریاں سونپی گئی، صوبائی صدر ایمل ولی خان سوات کے تمام تحصیلوں کا دورہ کریں گے اور وہاں پر کارنر میٹنگز کے ساتھ ساتھ ناراض ساتھیوں کو منائیں گے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے کارکن اپنی تیاریاں مکمل کریں اور دورے کے حوالے سے سوات کی تمام تحصیلوں میں پینا فلیکس، بینرز وغیرہ اویزاں کریں۔