شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب مرحوم سپردِ خاک، ضلع سوات میں ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رہا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے مرحوم کے قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کے لئے لوگوں کی سیدو شریف آمد کا سلسلہ جاری سوات: شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کی نماز جنازہ سیدوشریف میں اداکردی گئی، نماز جنازہ میں ملک بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات، سرکاریحکام اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو سیدو شریف میں آبائی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیاگیا۔ نماز جنازہ سےقبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض خان نے ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میاں گل عدنان اورنگزیب پیر کے روزٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔ضلعی انتظامیہ سوات نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر منگل کے روز ضلع بھر میں قومی پرچمسرنگوں رکھنے اور دن کو سرکاری سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا