سوات(مارننگ پوسٹ) جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیاہے۔اس سلسلے میں گزشتہ رات کوکارئی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سفید کلر فلائینگ کوچ نمبر AB.6079نان کسٹم پیڈ سے 29عدد سلیپرز برآمد کرکے ملزمان عزیزاللہ،رفیع اللہ پسران سید قمر سکنہ جامبیل کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی۔اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔
ڈی پی او سوات کاجنگلات کی کٹائی کا سخت نوٹس، فلائینگ کوچ سے 29عدد سلیپرز برآمد
