سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں پولیس نے خصوصی مڈنائٹ آپریشن کرتے ہوئے60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مینگورہ شہر کے یونین کونسل نویکلے اور بنڑطاہرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایڈیشنل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی سرکردگی میں آپریشن کاآغازکیا۔ آپریشن میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈی ایس بی، سی ٹی ڈی اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے مشکوک گھروں کی تلاشی لی۔ ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان کے مطابق اس آپریشن کے دوران ساٹھ سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے
مینگورہ شہر میں رات کو مشکوک گھروں کی تلاشی،60 افراد گرفتار
