سوات(مارننگ پوسٹ) خوازہ خیلہ میں مقامی طلباء کے طرف سے عالمی یوم ہاتھوں کی صفائی پر تقریب صفائی کے بارے میں خاکے اور تقاریر کئے گئے، تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی ہائرسینکڈری سکول کے طلبا ء کے نوٹریشن گروپ کے زیراہتمام عالمی یوم ہاتھوں کی صفائی پر تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء نے ہاتھوں اور بدن کی صفائی پر تقاریرکئے، اور گندہ ہاتھوں کے کھانے سے مضمرات اور امراض پر خاکے پیش کئے تقریب سے سکول کے پرنسپل محمد لائق نے کہاکہ ہمارے دین اسلام میں بھی صفائی کو ایمان کا حصہ بنادیاگیاہے اس لئے تمام طلبا ء صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ا س موقع پر انور علی جوکہ اس شعبے کا ماہر ہے نے اپنے خطاب میں طلباء سے کہاکہ اس وقت پچیس فیصد بیماریوں کی وجوہات دیگر ہے مگر پچھتر فیصد بیماریاں صرف ہاتھوں کی گندگی کی وجہ سے انسانوں کو لگ جاتی ہے اس لئے صفائی اور خاص کر کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دہونا انہتائی ضروری ہے انہوں نے اس موقع پر سکول کے تمام کلاسوں کے لئے تولیے اور صابن تقسیم کئے۔طلباء نے صفائی اور متوازی غذا کے حوالے سے پینٹگ، چارٹس اور ماڈل بھی بنارکھے تھے۔ اس موقع پران طلباء کو ٹرافیاں دی گئی جنہوں نے پچھلے سال اپنے علاقے میں صفائی اور نویٹریشن کے حوالے سے بہترین کارکردگی دیکھائی تھی۔