سوات (مارننگ پوسٹ)   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ڈیوٹی پرماموردن کے اجالے میں ایک ضلعی تعلیم افسرکاقتل حکومت کے لیے نہ صرف باعثِ شرم ہے بلکہ ان کی کارکردگی اوربلند بانگ دعوؤں پرسوالیہ نشان بھی ہے۔ اصلی مجرموں کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے فی الفوراقدامات کیے جانے چاہئیں، تاکہ معاشرے میں آئندہ کوئی ایسے مذموم عزائم کاسوچ بھی نہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ نواب علی کاقتل صرف ایک فرد کانہیں بلکہ معاشرے کے معماربنانے والوں اور مستقبل کے معماروں کاقتل ہے۔غم کی اس گھڑی میں ہم نواب علی کے لواحقین، اساتذہ اورطلبہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چکیسر،ضلع شانگلہ میں نواب علی(مرحوم)کے گھرفاتحہ خوانی کے بعداہلیانِ علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا